ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سعودی عرب:والد اور ہمشیرہ کو قتل کرنے والا مجرم گرفتار

سعودی عرب:والد اور ہمشیرہ کو قتل کرنے والا مجرم گرفتار

Sat, 08 Oct 2016 11:07:32    S.O. News Service

مکہ مکرمہ،7؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مکہ مکرمہ کی پولیس نے جمعرات کے روز اپنے والد اور ہمشیرہ کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل اور والدہ کو زخمی کرنے والے درندہ نما جنونی شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی بن عطیہ القرشی نے بتایا کہ آپریشن یونٹ سینٹر 911کو پانچ محرم الحرام کواطلاع ملی کہ دو خواتین اور ایک مرد کو چاقو سے حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی تو پتا چلا کہ مجرم کوئی اور نہیں بلکہ مقتول شخص کا بیٹا ہے جس نے چاقو کیوار سے اپنی بہن کو بھیی قتل کردیا ہے جب کہ والدہ زخمی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرکے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے مجرم کو پکڑ لیا جسے تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔پولیس ترجمان نے بتایا کے بیٹے نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنے 70سالہ والد اور 20سالہ ہمشیرہ کو چھری کے وار کرکے قتل کیا جب کہ والدہ پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا البتہ وہ زخمی ہے اور اسے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمی خاتون کی حالت اب بہتر ہے۔


Share: